Al Qamar Online:
2026-06-03@08:09:02 GMT

عمران خان کا سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفا دینے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفادینے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ کے کیس توشہ خانہ ٹو کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے مزید سماعت جمعہ 12 ستمبر تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت عمران خان کی تینوں بہنیں عدالت میں موجود تھیں۔

عدالتی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو سینٹ کی کمیٹیوں سے استعفوں کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کا مطالبہ کیا ہے کیوں کہ بشریٰ بی بی کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، 3 دن سے انہیں مسلسل چکر آ رہے ہیں اور کھڑے ہو کر چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر پیش آئے واقعہ پر صحافی طیب بلوچ سے معذرت کرلی۔

 میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی طیب بلوچ نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، میں علیمہ آپا کے پاس جا رہا تھا کہ آپ کوئی کمنٹ کر دیں گی تو میری جان خلاصی ہو جائے گی، میں نے اگر علیمہ آپا سے کوئی بدتمیزی کی یا گالیاں دیں تو وہ ریکارڈ ہوتیں۔جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافی طیب بلوچ کو گلے لگا لیا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر یقین دہانی کرائی کہ آج کے بعد ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ تحریک انصاف تشدد پر یقین نہیں رکھتی، سوال جتنا بھی ٹیڑھا ہو اس پر تشدد جیسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے، جو بھی واقعہ ہوا مجھے اس پر افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔ 

کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔

سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔

عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ 

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور والدہ پر فرد جرم عائد

اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ سے اٹالین سفیر کی غیر رسمی ملاقات ،دونوںملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی