اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

بدھ کے روز یہاں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف موثر اور جرات مندانہ انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا، نائب وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے جانفشانی سے کام کیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ذمہ دارانہ جواب دے کر عالمی سطح پر ایک سنجیدہ ریاست کا تاثر دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے روایتی طور پر جھوٹ اور فیک نیوز کا سہارا لیا، بھارتی میڈیا نے لاہور میں بندرگاہ تک بنا دی لیکن پاکستانی میڈیا نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ذمہ دارانہ صحافت کی مثال قائم کی۔ اس سفارتی اور بیانیہ کی جنگ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی جس میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، سفارتی ٹیم، میڈیا ہائوسز، اینکرز اور صحافیوں کا کلیدی کردار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ ریاست کے طور پر رسپانس دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور وار سٹریٹجی نے بھارت کو ہر محاذ پر پسپائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”معرکہ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے جس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ مثالی تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، اب بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے۔ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو اس کی واضح مثال ہے۔

بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیاں پاکستان سمیت کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا تک پھیل چکی ہیں اور یہ بھارت کی خارجہ پالیسی کا حصہ بن چکی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو فرضی نام سے اپنے آپ کو بزنس مین ظاہر کرکے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا جسے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے فنڈنگ کر رہا ہے لیکن افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی، بھارتی سیاستدان، حکومتی عہدیداران اور وزراء اپنی تقاریر میں بلوچستان کا ذکر کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان بلوچستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کی نہ صرف فنڈنگ کرتا ہے بلکہ اسلحہ بھی مہیا کرتا ہے اور بہت ساری کارروائیوں میں ان کے ہینڈلرز ملوث ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے افواج پاکستان اچھے طریقے سے نمٹ رہی ہیں، دہشت گردوں کو جہنم واصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی نے 1971ء میں مکتی باہنی کی حمایت کرنے کا اعتراف کیا، یہ ہمیشہ پراکسیز کے ذریعے اپنی جنگیں لڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے تحت بھارت پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے، ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد ریاست پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، فتنہ الہندوستان کا خاتمہ ضرور ہوگا اور بلوچستان میں امن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارتی میڈیا کا کردار اور دہشت گردوں کو کوریج دینا ان کے ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ پاک فوج اور ایس ایس جی نے جس مہارت سے یرغمال لوگوں کو کم سے کم نقصان پر بازیاب کروایا یہ ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے انٹرویوز چلائے جا رہے تھے جو جعفر ایکسپریس واقعہ کے ذمہ دار تھے۔ بھارتی میڈیا پر ٹرین کی پٹڑی کو اڑتے ہوئے دکھایا گیا، یہ فوٹیج پاکستان سے پہلے بھارت میں آن ایئر ہوئی۔ یہ سب چیزیں ثابت کرتی ہیں کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ پر بھارت میں جشن منایا گیا، خضدار میں معصوم بچوں کونشانہ بنایا گیا، بھارت کی دہشت گردی پر مبنی پالیسی نہیں چلے گی، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان سے ضرور خاتمہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ، شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی جس سے بھارت پیچھے ہٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے موثر حکمت عملی کے ذریعے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی لائف لائن ہے، بلوچستان میں قیام امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو ہر قیمت پر آگے بڑھایا جائے گا اور فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کر کے پاکستان کو پائیدار امن کی طرف لے جایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، جنرل اسمبلی کے صدر، چین، امریکہ، برطانیہ اور روس کے نمائندوں اور تھنک ٹینکس سے اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر فورم پر وفود کے ذریعے بھرپور طریقے سے بتایا جارہا ہے کہ بھارت کے سٹیٹ سپانسرڈ ٹیررازم کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے گمراہ کن پراپیگنڈے کو ہر سطح پر ناکام بنائے گا اور خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں بلوچستان میں دہشت گردی نے کہا کہ بھارتی انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بھارت سفارتی محاذ پر کو ہر محاذ پر بھارتی میڈیا پاکستان نے کہ پاکستان نے بھارت کا سامنا بھارت کو میڈیا نے جائے گا

پڑھیں:

جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب قوم اخلاقی پستی کا شکار ہو جاتی ہے تو وہ کھیل کو بھی سیاست کا میدان بنا دیتی ہے۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے 6 جہاز گر گئے، جنگ بھی ہار گئے، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

انہوں نے کہاکہ جن کی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایسے رویے اپناتے ہیں، تاہم ہر صورت میں اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔

ایک صحافی نے سوال کیاکہ آیا آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کے ضمن میں پاکستان کا مطالبہ منظور کر لیا ہے؟ تو اس پر عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اس بارے میں بہتر جواب محسن نقوی ہی دے سکتے ہیں، مگر ان کے نزدیک میچ ریفری کو ریفری کی طرح ہی عمل کرنا چاہیے تھا۔

دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگرد کا سہولت کار بھی دہشتگرد ہی ہے، جو کسی دہشتگرد کو پناہ دیتا ہے وہ بھی انہی جرائم میں شریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ قوم نے 90 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور سہولت کار چاہے کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے منسلک ہوں، وہ گرفت میں آئیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور بالاخر امن قائم ہو گا۔ جن لوگ اسکولوں میں معصوم بچوں کو معاف نہیں کرتے ان کا کوئی دین و مذہب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پاکستانی اور ریاست کے خلاف سازشیں کرتے ہیں یا ان کی حمایت کرتے ہیں، وہ سہولت کار تصور کیے جائیں گے اور اس پر سب کی متفقہ رائے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی ایشیا کپ تنازع پاک بھارت کرکٹ پاکستان بھارت تعلقات پی سی بی عطااللہ تارڑ کرکٹ کا میدان وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: بھارت میں سفارتی و عسکری حلقوں میں کھلبلی
  • بھارت کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے:عطا تارڑ
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا، عطا تارڑ
  • بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا: عطا تارڑ
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ