سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا، واقعے میں سیاسی کارکنان کی جانوں پر ضیاع پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے حالات خطرناک ہیں، جب ایسی صورتحال ہو اس کے اثرات معاشرے کے ہر شخص پر پڑتے ہیں، ایسی صورتحال سے کاروبار متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زمینی راستے تقریبا بند ہیں، فضائی سفر کا یہ حال ہے کہ ایک ایک ٹکٹ 70 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی کہا گیا کہ اس لوٹ مار پر توجہ دیں، بلوچستان میں کرپشن، بدانتظامی عروج پر ہے،تربت میں فورسز کے پانچ لوگ وہ بھی ہمارا ہی نقصان ہے۔رف عطا نے کہا کہ وزیر داخلہ صاحب سے گزارش ہے کہ کیمپ آفس وہاں کھولیں لوگوں سے رابطہ کریں، آئین پاکستان بھی اجازت دیتا ہے کہ ہر کوئی جلسہ کرے، تمام سیاسی حلقے وہاں پر طاقت رکھنے والوں سے ملاقاتیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں مگر بلوچستان پر بھی توجہ دیں، بلوچستان میں جو حقیقی طاقت رکھتے ہیں ان سے بات کرنی چاہیے، کوشش ہو گی اگلے ہفتے میں وزیراعظم سے ملاقات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک وہاں بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہوگی، زندگی معمول پر کیسے آئے گی، تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور امن و امان پر توجہ دیں، بلوچستان میں جتنے بھی سیاسی لوگ ہیں ان سے ملاقات کرکے بتائیں کہ مفاہمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ صوبے میں گڈ گورننس لائیں، بلوچستان میں اس صورتحال میں سنجیدہ اور تجربہ کار لوگوں کو لگایا جائے، آئین پاکستان کہتا ہے کہ انصاف کی فراہمی دہلیز تک پہنچانی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال متعارف کرانے کی ہدایت وزیراعظم کی جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال متعارف کرانے کی ہدایت افغانستان زلزلہ؛ مریضوں کو خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور سندھ کے عوام کیخلاف نازیبا الفاظ؛ صوبائی وزیر کا اینکر کیخلاف کارروائی کےلئے وفاقی وزیر کو خط منشیات کے ملزم نے سی ٹی ڈی کے ڈر سے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی ملک میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا،5 یا 10 برس کا تعین آئین کے مطابق ہوگا، راناثنااللہ کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک پلیٹ فارم پر جمع امن و امان پر توجہ سپریم کورٹ بار تمام سیاسی
پڑھیں:
رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار سلیم خان نے نجی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا، قبل ازیں رجسٹرار سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے نجی وجوہات پر استعفی دے دیا، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور دیگرججز نے شرکت کیں، رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے آزاد کشمیر میں حکومت سازی: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات متوقع پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں، خواجہ آصف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم