سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا، واقعے میں سیاسی کارکنان کی جانوں پر ضیاع پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے حالات خطرناک ہیں، جب ایسی صورتحال ہو اس کے اثرات معاشرے کے ہر شخص پر پڑتے ہیں، ایسی صورتحال سے کاروبار متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زمینی راستے تقریبا بند ہیں، فضائی سفر کا یہ حال ہے کہ ایک ایک ٹکٹ 70 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی کہا گیا کہ اس لوٹ مار پر توجہ دیں، بلوچستان میں کرپشن، بدانتظامی عروج پر ہے،تربت میں فورسز کے پانچ لوگ وہ بھی ہمارا ہی نقصان ہے۔

رؤف عطا نے کہا کہ وزیر داخلہ صاحب سے گزارش ہے کہ کیمپ آفس وہاں کھولیں لوگوں سے رابطہ کریں، آئین پاکستان بھی اجازت دیتا ہے کہ ہر کوئی جلسہ کرے، تمام سیاسی حلقے وہاں پر طاقت رکھنے والوں سے ملاقاتیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں مگر بلوچستان پر بھی توجہ دیں، بلوچستان میں جو حقیقی طاقت رکھتے ہیں ان سے بات کرنی چاہیے، کوشش ہو گی اگلے ہفتے میں وزیراعظم سے ملاقات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک وہاں بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہوگی، زندگی معمول پر کیسے آئے گی، تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور امن و امان پر توجہ دیں، بلوچستان میں جتنے بھی سیاسی لوگ ہیں ان سے ملاقات کرکے بتائیں کہ مفاہمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ صوبے میں گڈ گورننس لائیں، بلوچستان میں اس صورتحال میں سنجیدہ اور تجربہ کار لوگوں کو لگایا جائے، آئین پاکستان کہتا ہے کہ انصاف کی فراہمی دہلیز تک پہنچانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان سے رابطہ ہوا ہے، انصاف کی عمارت کا دروازہ کھلا ہوا ہونا چاہیے۔

میاں روٴف عطا نے پنجاب سی سی ڈی کے انکاوٴنٹرز کو ایکسٹرا جوڈیشل کلینگ قرار دے دیا۔

صدر سپریم کورٹ با رایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے کہا کہ پنجاب میں سی سی ڈی کی جانب سے انکاوٴنٹرز خلاف قانون ہے، پنجاب کی اعلی عدلیہ کیسز کا ٹرائل سات سے پندرہ دن میں مکمل کرے، دنیا بھر کی عدالتوں میں داخلے کی اجازت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں پابندیاں لگائی جا رہی ہیں ،دنیا میں لوگوں کو عدالتوں میں جانے پر تحفظ کا احساس ہوتا ہے ،دنیا بھر کی عدالتوں میں جائیں وہ سب کیلئے کھلی ہیں،یہاں اندر جاتے ہی تلاشی اور ڈر خوف دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پابندیاں کوئی اچھی صورتحال نہیں ہے، انصاف کے دروازے سب کیلئے کھلے ہونے چاہیں، سپریم کورٹ میں حالیہ لگنے والی پابندیاں انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہیں، آئین انصاف کی فراہمی دہلیز پر پہنچانے کا کہتا ہے، فیسوں کے اضافے پر اپنی تجاویز دے چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بلوچستان میں تمام سیاسی پر توجہ

پڑھیں:

لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لشکری رئیسانی کا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو خط
  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
  • سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں، سہیل لغاری رجسٹرار تعینات 
  • وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پختونخوا کے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے،  امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • تنزانیہ میں صدارتی انتخابات کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، ہلاکتیں 700 تک پہنچ گئیں
  • کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا