بلوچی نوجوانوں کے خواب خلیجی سرزمین پر حقیقت کیسے بننے لگے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بلوچستان کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اب باہنر ہوکر بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کررہے ہیں۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے تربیت یافتہ 180 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
یہ سہولت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی-ٹیوٹا) کے ایک نئے پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جسے اکتوبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
بی-ٹیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل کے مطابق اب تک 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 6 ہزار امیدواروں کو مختلف ہنرمندی کے کورسز میں داخل کیا گیا۔
’ان میں سے 180 نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملا، جن میں 150 سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔‘
طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جس سے روزگار کے مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے پر زور دیا، دوسری جانب بلوچستان کے نوجوان بھی اس پروگرام کو ایک انوکھا موقع قرار دے رہے ہیں۔
قطر روانگی کے منتظر ضلع کیچ کے رہائشی محمد فارس نے بتایا کہ صوبے میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث انہوں نے بی-ٹیوٹا کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور اب وہ بیرون ملک نوکری کریں گے۔
دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت حاصل کرنیوالے ضلع چمن کے رہائشی محمد ہارون کا کہنا تھا کہ اگر وہ ذاتی خرچ پر باہر جاتے تو لاکھوں روپے لگ جاتے، لیکن یہ پروگرام متوسط اور نچلے طبقے کے ان جیسے نوجوانوں کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی-ٹیوٹا کی تربیت میں نوجوانوں کو بنیادی عربی زبان بھی سکھائی گئی تاکہ وہ وہاں کی ثقافت اور ماحول میں بہتر ڈھل سکیں، کئی نوجوانوں کو سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں، حتیٰ کہ آرامکو کی ذیلی کمپنیوں میں بھی ملازمت ملی ہے۔
طارق جاوید مینگل کے مطابق اب ادارہ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں امریکا، برطانیہ، جاپان اور کوریا میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرامکو باہنر بلوچستان بی-ٹیوٹا بیرون ملک خلیجی ممالک سعودی عرب ضلع چمن ضلع کیچ طارق جاوید مینگل قطر گلف ہنرمندی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رامکو باہنر بلوچستان بی ٹیوٹا بیرون ملک خلیجی ممالک ضلع کیچ طارق جاوید مینگل گلف طارق جاوید مینگل نوجوانوں کو بیرون ملک کے مطابق بی ٹیوٹا
پڑھیں:
جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپانی میڈیا کے مطابق ناگویا کے 38 سالہ تاکویا ہیگاشیموتو نے فوڈ ڈیلیوری ایپ “ڈیماے کین” کی کینسل / ریفنڈ پالیسی میں موجود سسٹم خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال میں ایک ہزار سے زیادہ آرڈرز بغیر ادائیگی وصول کیے۔
وہ contactless delivery کا آپشن منتخب کرتا اور آرڈر پہنچنے کے باوجود کمپنی کو دعویٰ کرتا کہ اسے کھانا نہیں ملا، جس پر کمپنی اسے رقم واپس کر دیتی۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص نے ایک نہیں بلکہ 124 جعلی اکاؤنٹس بنائے، فیک نام اور ایڈریس استعمال کیے، پری پیڈ کارڈز سے رجسٹریشن کرتا اور کچھ دن بعد ممبرشپ کینسل کر دیتا تھا، اسی وجہ سے یہ فراڈ طویل عرصہ پکڑا نہیں جا سکا۔ اندازے کے مطابق اس نے تقریباً 24 ہزار ڈالرز یعنی 67 لاکھ روپے سے زائد کے آرڈرز بغیر ادائیگی حاصل کیے۔
جاپانی پولیس نے تاکویا ہیگاشیموتو کو گرفتار کرلیا ہے، اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ کئی سال سے بے روزگار ہے، پہلے صرف آزمایا تھا لیکن جب مفت کھانا ملنے لگا تو یہی سلسلہ جاری رکھا۔