سب کو ریاستی مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا،چودھری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-8
لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سب کو ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکر ہیں ،بلوچستان کے مسائل ہر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے۔چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے ملاقات کی ہے ،جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی ،ملاقات کرنے والے سینئر رہنمائوں میں چودھری شافع حسین ، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد ، طارق حسن اور مسز فرخ خان شریک ہوئے، پارٹی ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔چودھری شجاعت نے کہا کہ ماضی کی طرح بلوچستان میں قیام امن اور اس کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چودھری شجاعت
پڑھیں:
پاکستان کو انتشار نہیں،امن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-16
شکرگڑھ (صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال چودھری نے سرحدی قصبہ بدھن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ایک ناتجربہ کار کو اس ملک کا وزیراعظم بنا دیاگیا، ناتجربہ کار وزیراعظم نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، عمران نیازی نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی تھی، وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، احسن اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔