بلوچستان کے تمام نوادرات واپس بھجوا دیے، پیرس میں کچھ نہیں بچا: پاکستانی سفارتخانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس میں پاکستانی سفارت خانے اور بلوچستان حکومت کے درمیان 18 سال پرانے قیمتی نوادرات کی واپسی کا معاملہ الجھ گیا ہے۔
فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوادرات کی واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب سفارت خانے کے پاس کوئی نوادرات موجود نہیں۔ ترجمان کے مطابق نوادرات متعلقہ حکام کو واپس بھیجے جا چکے ہیں، اور اگر بلوچستان حکومت کو اس حوالے سے مزید معلومات درکار ہیں تو وہ اسلام آباد میں مرکزی حکومت سے رابطہ کرے۔
دوسری جانب بلوچستان کے سیکریٹری ثقافت و آثارِ قدیمہ سہیل الرحمن بلوچ نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ نوادرات 2006-2007 میں بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے جا رہے تھے جہاں ایئرپورٹ پر انہیں پکڑا گیا۔ فرانسیسی حکام نے 2019 میں یہ نوادرات پاکستان کے حوالے کیے، تاہم بلوچستان کو ابھی تک یہ نوادرات واپس نہیں ملے۔
سہیل الرحمن بلوچ کا کہنا ہے کہ محکمہ آثارِ قدیمہ اب اس سلسلے میں صوبائی حکومت، وفاقی وزارت اور فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کو باضابطہ مراسلہ لکھے گا تاکہ نوادرات کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔
یہ معاملہ پاکستان کے تاریخی ورثے اور ثقافتی سرمائے سے جڑا ہے جس پر صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمیان واضح ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کی قیمتی آثار قدیمہ محفوظ ہاتھوں میں پہنچ سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم فرعون کے زمانے کا سونے کا کڑا غائب
قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کڑا فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی (اکیسویں سلطنت: 1070 تا 945 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کڑا آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا لیکن اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی راستوں پر موجود آثارِ قدیمہ یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں واقع ایجپشن میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد قیمتی نوادرات موجود ہیں، جن میں فرعون آمنموپ کا مشہور سنہری ماسک بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یکم نومبر کو گریٹ ایجپشن میوزیم کے افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔