بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق عوامی اجتماعات، دھرنے، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر 15 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر پندرہ روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش یا استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، جلسہ جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ذریعے سے شناخت چھپانے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ پابندیوں کا اطلاق صرف عام شہریوں پر ہوگا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پابندیوں سے مستثنی ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔