اسلام آباد:

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، مادر وطن کے دفاع میں جان نثار کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شرکاء نے مزید کہا کہ آج کا دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے، دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان تقریب کے مہمانِ خصوصی جبکہ گورنر بلوچستان گیسٹ آف آنر تھے، تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام ، جوانوں اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی، شرکاء نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بہاولپور گیریژن میں ہونے والی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 35 ڈویژن نے  یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں شہداء کی لازوال قربا نیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران اور جوان بھی موجود تھے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے

پڑھیں:

غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے تقریباً 10 میں سے 9 واقعات تاحال حل طلب ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ اس وقت دنیا میں صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک خطہ ثابت ہوا ہے، اور آج کے دن عالمی سطح پر صحافیوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 سال کی جنگوں سے زیادہ صحافی غزہ میں مارے گئے، جیکسن ہنکل

انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ تشویشناک امر ہے کہ صحافیوں کے قتل کے بیشتر کیسز میں تفتیش آگے نہیں بڑھتی اور مجرموں کو سزا نہیں ملتی، جس کے باعث تشدد کا سلسلہ بڑھتا ہے اور جمہوری اصول کمزور ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق سزا نہ ملنا صرف ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔

صحافیوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے قتل کے ہر کیس کی شفاف تحقیقات کریں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے ماحول کی ضمانت دی جائے جہاں صحافی بغیر دباؤ اور خوف کے اپنا پیشہ ورانہ فریضہ انجام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’45 دن ایسے گزرے جیسے 45 سال‘، فلسطینی صحافی کی غزہ میں اپنی رپورٹنگ پر مبنی یادداشتیں شائع

انہوں نے کہا کہ جب صحافیوں کی آواز دبائی جاتی ہے تو حقیقت، شفافیت اور انسانی حقوق بھی دب جاتے ہیں، اس لیے صحافتی آزادی کا دفاع اجتماعی ذمہ داری ہے اور اسے ہر قیمت پر برقرار رکھا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقوام متحدہ انتونیو گوتریس صحافی شہید غزہ فلسطین

متعلقہ مضامین

  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کے موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں کاگروپ فوٹو
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اعزازات اور مالی امداد کا اعلان
  • گورنرسندھ کامران ٹیسوری وزارت خارجہ کے تحت ڈپلومیٹک بازار کی اختتامی تقریب میں ملائیشین قونصل جنرل کو رویاتی کھانوں سے متعلق آگاہ کررہے ہیں