اسلام آباد:

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز سے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو ملک بھر کی تمام ایئر بیسز پر یوم شہداء منایا گیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہداء کی مرکزی تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

دن کا آغاز 1965 اور 1971 کے معارکوں کے دوران شہادت کا مرتبہ حاصل کرنے والے ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا، جنہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے فرائض کی انجام دہی میں لازوال قربانیاں پیش کیں۔

اپنے خطاب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ایثار، حوصلہ مندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا ذکر کرتے ہوئے ان اوصاف کو پاک فضائیہ کی میراث اور اسکی پہچان قرار دیا۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ یوم شہداء پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال جذبہء ایثار و قربانی کی علامت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے اور ہماوقت تغیر پزیر عالمی سلامتی کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہے۔

PAKISTAN AIR FORCE OBSERVES 7th SEPTEMBER AS MARTYRS’ DAY

07 September, 2025: Pakistan Air Force solemnly observed Martyrs’ Day on 7th September across all PAF Bases nationwide.

The day commenced with special prayers and Quran Khawani, dedicated to the martyrs of the 1965 and… pic.twitter.com/r2kuRDxxlC

— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 7, 2025

سربراہ کا فضائیہ نے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بُنيانُ المّرصُوص کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے حاصل کردہ فتوحات کی ایک طویل فہرست نے ایک بار پھر یہ باور کروایا کہ ہم اپنی مکمل قوت ارادی اور عسکری صلاحیتوں کے ساتھ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

پاک فضائیہ کے شہداء اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ’’ہم اپنے ہیروز کی عظیم قربانیوں پر انکے شکر گزار ہیں، یہ وہ قربانیاں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اس پروقار موقع پر ہم مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘

سربراہ پاک فضائیہ نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد میں انکی غیر متزلزل حمایت کی بھی یقین دہانی کروائی۔

تقریر کے اختتام پر سربراہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کراوئی کہ پاک فضائیہ قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خلائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز، جدید شعبہ جات اور مقامی سطح پر دفاعی پیداوار میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

بعد ازاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سربراہ پاک فضائیہ نے کے دفاع کے لیے لیے پر

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی