وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024ء میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998ء کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم " یوم تکبیر " کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا وفاقی حکومت یوم تکبیر حکومت نے ملک بھر
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
دریں اثناء گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوس اور یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ گلگت میں ایک درجن سے زائد امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے نویں محرم اور یوم عاشور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دریں اثناء گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوس اور یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ گلگت میں ایک درجن سے زائد امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ادھر سکردو میں بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بلتستان کے دور دراز علاقوں میں موجود امام بارگاہوں پر بھی پہلی مرتبہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔