وفاق اور خیبر پختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
فوٹو فائل
وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیے گئے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ این ایف سی سمیت مشترکہ مفادات کونسل( سی سی آئی) میں جو معاملات رکھتے تھے انہیں منوایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ نظرثانی معاملے پر ممبر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت سے این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کےلیے ممبر کا نام مانگا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ خیبر پختونخوا ایوارڈ پر
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔