سربراہ پاک فضائیہ سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سربراہ پاک فضائیہ سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے اہم امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ دونوں معززین نے صنعتی تعاون، دفاعی شعبے اور خطے کی بین الااقوامی تزویراتی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ہم آہنگی اور تعاون پر مبنی لائحہ عمل اختیار کرنے اور نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں اور باہمی شرکتداری کی ضرورت پر زور دیا۔
ائیر چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین تاریخی اور لازوال تعلقات قائم ہیں جو باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ خواہشات کا مظہر ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کو “آئرن برادرز” کا نام دیا، اور اس امر پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے روابط گزشتہ دہائیوں میں بہت مضبوط ہوئے جبکہ مستقبل میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے زریعے مزید تقویت پائیں گے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے بھرپور حمایت اور غیر متزلزل دوستی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کو دفاعی جدت سے ہم کنار کرنے، تکنیکی ترقی، بالخصوص انسانی وسائل، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق و ترویج کے شعبوں میں چین کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ مدد پر، اظہارِ تشکر کیا۔ دونوں معززین نے ابھرتے ہوئے خطرات کے مقابلے میں مشترکہ جوابی کاروائیوں، وسیع پیمانے پر مشترکہ آپریشنل مشقوں اور کثیرالجہتی فریم ورک کے قیام کے لیئے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
چینی سفیر نے مشرقی محاذ پر حالیہ مڈبھیڑ کے دوران پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کردہ بے مثال آپریشنل مہارت کی تعریف کی اور اس فتح کو پاک فضائیہ کے اعلی معیار اور قومی دفاع کے اسکے غیر متزلزل عزم سے منسوب کیا۔ انہوں نے مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے، پاک فضائیہ کی جانب سے چینی ساختہ آلات اور ٹیکنالوجی کے مثر استعمال پراسکی تعریف کی۔ معزز مہمان نے قومی مفادات کے تحفظ اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری اور مقامی صلاحیتوں کے استعمال پر پاک فضائیہ کی آپریشنل کارکردگی اور اسکی موجودہ قیادت کی تزویراتی ذہانت کا اعتراف کیا۔
سفیر نے چین کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاک فضائیہ کو اسکی فضائی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مکمل تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے خود انحصاری کے میدان میں پاکستان کی جانب سے کی گئی پیش رفت کی بھی تعریف کی اور اس امر پر زور دیا کہ پاک فضائیہ کی مقامی سطح پر سرمایہ کاری کے امید افزا نتائج برآمد ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ معزز سفیر نے مزید کہا کہ ملکی سطح پر ٹیکنالوجی کے فروغ میں مسلسل بہتری پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت بخشے گی۔یہ ملاقات پاکستان اور چین کی جانب سے باہمی تعاون کے ذریعے اپنی لازوال تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں نوجوان نسل اور سگریٹ نوشی پاکستان میں نوجوان نسل اور سگریٹ نوشی منگلا کے طالب علم سے فیلڈ مارشل تک، پاک فوج کے سب سے سینئر آفیسرجنرل عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے... حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سربراہ پاک فضائیہ باہمی تعاون
پڑھیں:
حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد کا اعلیٰ سطح کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے اور عوام سے براہ راست بات چیت کی جا سکے، جہاں بھی قانونی حل ممکن ہو گا، حکومت عوام کے جائز مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے محب وطن عوام کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے علاقے میں پرامن رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا بھر کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے، کچھ قوتیں پاکستان میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ایسے حالات پیدا نہ کریں جنہیں ملک کے امن اور استحکام کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ وفاقی وزیرنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل وخدشات سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں پرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، ہماری امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔