اسلام آباد:

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے لیے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافہ ہے، اوگرا نے ایس این جی پی ایل کی گیس مینجمنٹ سے متعلق معاملات بھی وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

علاوہ ازیں، اوگرا نے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ گیس کی قیمتوں کو مختلف صارف کیٹیگریز کے مطابق مقرر کیا جائے تاکہ مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر قیمت پالیسی تشکیل دی جا سکے۔

حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیس نرخوں میں وفاقی حکومت کے لیے

پڑھیں:

اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

اسپین کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسپین میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی تاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی معاونت کی جا سکے۔

بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ٹیم بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کے ثبوت جمع کرے گی۔

یہ شواہد بعد میں متعلقہ اداروں کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تعاون اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی، اسپین نے بھارتی جہاز کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا

اس سے قبل ہسپانوی پولیس متاثرین کے بیانات اور دیگر ثبوت جمع کر چکی ہے، جنہیں تفتیش کاروں نے ’بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی طرف اشارہ قرار دیا ہے۔

حکم نامے میں زور دیا گیا کہ اسپین میں ثبوت اکٹھے کرنا اہم ہے تاکہ مستقبل میں انہیں بطور ناقابلِ تردید شہادت استعمال کیا جا سکے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔

اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے

متعلقہ مضامین

  • اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی
  • ملکی گیس پر کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد، لاکھوں درخواستیں کینسل
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ