Express News:
2025-07-05@13:35:00 GMT

عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

لاہور:

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی ںے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کے اعلان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ  دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی جبکہ چوتھی کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خصوصی ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے کہ مسافرعید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عید اسپیشل ٹرین کے مطابق

پڑھیں:

میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

— فائل فوٹو

میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے، حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔

ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔

حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑگئیں، مسافر چھت اور انجن پر بھی سوار
  • پاکستان ریلوے کا نیا اعلان، ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر
  • ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر
  • میرپور ماتھیلو:مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں, مسافر گاڑیوں کو ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
  • میرپور ماتھیلو؛ مال گاڑی کو حادثہ، مسافر ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
  • میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
  • کراچی، ناتھا خان ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • لاہور تا کراچی ٹرین شیڈول تبدیل، کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل 
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کا شیڈول تبدیل، ریلوے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ