Jang News:
2026-07-24@08:54:17 GMT

عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانےکا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانےکا اعلان

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانےکا اعلان کردیا، پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین، 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔

تیسری لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے لیے 3 جون کی ہی رات روانہ ہوگی۔

پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 4 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق عید پر اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا