پاکستانی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب جھکے گی ،ہمارے لیے شہادت زندگی سے زیادہ قیمتی ہے
ہم امن پسند قوم ہیں، ان شاء اللہ، پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا،چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی، معرکہ حق، پاک چین تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اپنی قوم اور اس کا عزم ہے۔ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے اوپر انحصار کرتے ہیں۔ جب عزم مضبوط ہو تو بین الاقوامی برادری بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت کئی بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، اور معاشی مسائل شامل ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی ملک دوسرے ملک پر بلاجواز اور جھوٹے بیانیے کے تحت چڑھ دوڑے، تو یہ عمل ناقابلِ قبول ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے پڑوسیوں پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستانی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب جھکے گی۔ ہمارے لیے شہادت زندگی سے زیادہ قیمتی ہے۔ چاہے کسی نے نیلی، سفید یا خاکی وردی پہنی ہو، شہادت ہمارے لیے اعزاز ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک چین تعلقات کو خطے میں امن و استحکام کی بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دو ذمہ دار ریاستیں ہیں جن کی پہلی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کا تعاون مثالی ہے۔دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے، لیکن ہم اسے شکست دے کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے چینی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو چین کی کم عرصے میں بڑی آبادی کے ساتھ حاصل کردہ ترقی سے سبق لینا چاہیے۔ پاکستانی عوام بھی امن، استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں۔ ہماری اولین ترجیح امن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج پاکستان کی گلیوں میں لوگ فتح نہیں بلکہ امن کی خوشی مناتے نظر آتے ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ہم امن پسند قوم ہیں۔ آپ دیکھیں گے ان شاء اللہ، پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے کہ پاکستان کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریاض میں واقع قصرِ الیمامہ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قصرِ الیمامہ کے شاہی دیوان میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔
قصرِ الیمامہ ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا۔
استقبال کرنے والوں میں وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ریاض میں پاکستان سفیر احمد فاروق بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وزیرِاعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی ایئر فورس کے ایف 15 جہازوں نے اپنے حفاظتی حصار میں لے کر استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کو باضابطہ شکل دی جائے گی جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جس کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال
  • تعلقات کے فروغ پر پاک، چین، روس اتفاق
  •  اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد  رکھ دیاگیا
  • پشاور، اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو