آپریشن سندور میں عبرتناک ناکامی کے بعد مودی حکومت نے اپنی داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا بیانیہ اختیار کرتے ہوئے بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مختلف بھارتی ریاستوں میں بغیر شواہد کے شہریوں کی گرفتاریوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور آزادی اظہار رائے سے متعلق سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کو محض الزامات کی بنیاد پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گورداسپور سے 2 افراد کو آپریشن سندور سے متعلق مبینہ معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ان الزامات کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اتر پردیش پولیس نے ایک مقامی نوجوان شہزاد وہاب کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے کر حراست میں لیا، لیکن ابتدائی تحقیقات میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ اسی طرح امرتسر میں 2 افراد کو بھارتی فوجی تنصیبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا

کانپور میں آرڈیننس فیکٹری کے ایک ملازم کو بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی صارف سے بات چیت کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ معروف بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا، جو پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھانے کے لیے مشہور تھیں، کو بھی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت اس وقت اندرونی و بیرونی دباؤ کا شکار ہے، اور اپنی دفاعی ناکامیوں، بشمول آپریشن سندور میں شرمناک شکست، سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کی قیمت عوام سے چکا رہے ہیں۔ اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت تیزی سے فاشسٹ ریاست میں تبدیل ہو رہا ہے۔ بھارتی سوسائٹی میں خوف اور بے یقینی کی فضا بڑھتی جا رہی ہے جبکہ اظہارِ رائے پر قدغنیں مزید سخت کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سندور بُنیان مرصوص بھارت پاکستان پہلگام مودی حکومت نریندر مودی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ب نیان مرصوص بھارت پاکستان پہلگام مودی حکومت کے لیے

پڑھیں:

ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور" اور مودی کی تصویر لگانا شرمناک ہے، کانگریس

کانگریس نے کہا کہ اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں، کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندر مودی کیلئے ہر چیز ایک تشہیر کی جگہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کانگریس نے کہا کہ ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور" اور نریندر مودی کی تصویر لگائی جا رہی ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا زبردست جواب تھا۔ ہمارے جانباز فوجیوں کی بہادری اور شجاعت کی کہانی تھی، لیکن مودی حکومت ایسے حساس موضوع پر بھی ووٹ بنک کی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نریندرمودی اپنی تصویر شائع کرا چکے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پلٹ وار تھا، لیکن نریندر مودی کے لئے ایسے حساس حادثات بھی محض اپنی تشہیر کرنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔

کانگریس نے کہا کہ انڈین ریلوے کی ٹکٹوں پر اب نریندر مودی کی تصویر پائی جاتی ہے، اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں، کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندر مودی کے لئے ہر چیز ایک تشہیر کی جگہ ہے جو کہ شرمناک ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی ملک کے موضوعات پر اوچھی سیاست کر رہی ہے، اس کے بعد بھی سوچتی ہے کہ اپوزیشن جماعت خاموش رہے گی اور ملک کی سلامتی سے متعلق سوال نہیں پوچھے گی۔ انہوں نے کہا "ہم سوال پوچھتے رہیں گے اور نہیں پوچھیں گے تو ملک میں دہشت گردانہ حادثات ہوتے رہیں گے"۔

متعلقہ مضامین

  • 19 مئی کو میرعلی میں مبینہ ڈرون حملے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ملوث نکلے: پاک فوج
  • مودی حکومت کا سکھ دشمن ایجنڈا: کرتارپور بندش سے لیکر ’جاسوسی‘ الزامات تک
  • مودی سرکار اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات لگانے لگی
  • آپریشن سندور بھارت کے لئے ناسور بن گیا، تاریخی سبکی پر حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں
  • آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا(تاریخی سبکی پرمودی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں)
  • ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور" اور مودی کی تصویر لگانا شرمناک ہے، کانگریس
  • آپریشن سندور ناسور بن گیا، تاریخی سبکی پر بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں
  • بھارت میں مسلمان پروفیسر اور یوٹیوبر پر جاسوسی کے الزامات! اصل کہانی کیا ہے؟
  • فرانس کے ایران پر سنگین الزامات، عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا