کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور:چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
شالیمار ٹرین کو حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر قبل ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی تاہم جب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ کر کے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے تقریباً ایک کلومیٹر نیچے اتر گئی، جس کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے۔
ساہیانوالہ سے سالار وآلہ تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے فیصل آباد سے لاہور اور وزیر آباد کے لیے تمام ریلوے ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ شالیمار ایکسپریس حادثے کے موقع پر موجود ہیں، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹریک کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شالیمار ایکسپریس
پڑھیں:
نارووال؛ لاثانی ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
سٹی 42 : نارووال میں لاثانی ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔
لاثانی ایکسپریس رین لاہور سے نارووال آرہی تھی، اسی دوران بدومہلی کے قریب ٹرین پٹری سے نیچے اتر گئی۔
مسافر وں کا کہنا ہے کہ کم بوگیاں اور مسافر زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرین پٹری سے نیچے اتری ہے ۔ پچھلے کئی روز سے لاثانی ایکسپریس پر مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ لاثانی ایکسپریس پر صرف تین بوگیاں لگائی جاتی ہے، لوگ چھت پر انجن پر سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔
محسن نقوی کی اے سی سی انڈر 16 ایسٹ زون کپ جیتنے پر نیپال کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد