افسوسناک خبر، شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، بوگیاں اُلٹ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
وقاص بیگ: فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی ، حادثے میں شالیمار ایکسپریس کی 2بوگیاں اُلٹ گئیں، متعدد پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن بری طرح متاثر،اینٹوں سے بھری ٹرالی گھڑتل ریلوے کراسنگ پر پھنسی تھی.
اطلاعات کے مطابق چک جھمرہ کے نواحی گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کھلے پھاٹک پر ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی، متعدد بوگیاں الٹنے سے مسافر زخمی ہوگئے۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر پہلے ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی۔
ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے جب دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ کر کے ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا۔
ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے تقریباً ایک کلومیٹر نیچے اتر گئی ، حادثہ میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے علاوہ ٹرین میں سوار متعدد مسافر بھی زخمی ہوئے ۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل
ٹریک ٹوٹنے کی وجہ سے لاہور وزیر آباد راولپنڈی اور کراچی جانے والی ٹرینیں پچھلے اسٹینشنوں پر روک لی گئیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شالیمار ایکسپریس ٹرالی سے
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
فائل فوٹوکراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔