یاماہا کی زبردست پیشکش، موٹرسائیکل کے خواہشمند افراد کی سنی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور( نیوز ڈیسک) موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے یاماہا پاکستان نے ایک شاندار پیشکش کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت صارفین بغیر کسی مارک اپ (0%) کے نئی یاماہا موٹرسائیکل قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پیشکش 6 سے 12 ماہ کی مدت کیلئے دستیاب ہے، اس کا انحصار متعلقہ بینک کی منظوری اور مخصوص علاقوں میں سہولت کی دستیابی پر ہے۔ صارفین اس سہولت کے تحت پاکستان کے معروف بینکوں سے فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں جن میں مندرجہ ذیل بینک میں شامل ہیں:
ایم سی بی بینک
عسکری بینک
بینک الفلاح
بینک اسلامی
جے ایس بینک
فیصل بینک
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ
بینک آف پنجاب
کمپنی ذرائع کے مطابق قسطوں کی شرائط اور شرائطِ فنانسنگ ہر بینک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اس سہولت کی دستیابی کی تصدیق ضرور کریں۔
یاماہا کی یہ پیشکش موٹرسائیکل کو عام صارفین کیلئے باآسانی قابلِ حصول بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے تاکہ لوگ بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اپنی پسندیدہ یاماہا موٹرسائیکل حاصل کر سکیں۔
خریداروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر بینک کے فنانسنگ اصول، مطلوبہ دستاویزات، ڈاؤن پیمنٹ کی شرائط اور دیگر تفصیلات کیلئے متعلقہ بینک یا قریبی یاماہا ڈیلرشپ سے رابطہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے یاماہا کی آفیشل ویب سائٹ بھی وزٹ کی جا سکتی ہے۔
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔