رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت گوشت کی سپلائی پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔
تھانہ سنبھل کی حدود میں کی گئی کارروائی کے دوران 400 کلو گرام ناقص اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رات 1 بجے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور 10 من سے زائد ناقص گوشت سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
ناقص و بدبودار گوشت کی فراہمی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ناقص گوشت کو رات کے اندھیرے میں مختلف ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ گوشت شوارما اور دیگر گوشت کی مصنوعات میں استعمال ہونا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد گوشت کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
---فائل فوٹوپاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں ٹینکرز کے حصول کے لیے شہریوں کا رش لگ گیا، شہری صبح 4 بجے پانی کے ٹینکر کے حصول کےلیے قطار میں لگ جاتے ہیں۔
سی ڈی اے انکوائری آفس کے باہر فجر کے بعد پانی ٹینکرز کےلیے ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرز کی کم تعداد ہونے کے باعث محدود گھروں تک واٹر ٹینکرز پہنچ پاتے ہیں۔