بانی پی ٹی آئی سے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے تفتیشی ٹیم آج پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کےلیے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل آئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کےلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولی گرافک ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں پولی
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں بری کرنے کی استدعا ہے،بری کرنے کی درخواست 25ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کی گئی ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
مزید :