فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب ملتوی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہونا تھی۔
تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہونا تھی، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جانے تھے۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات شریک ہوں گی۔
300 کاریں، 38 پرائیویٹ جیٹ اور سونے کی 52 کشتیوں کا مالک تھائی لینڈ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، اور بالخصوص سویلین و عسکری شہدا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی قوم اور ان بہادر مرد و خواتین کے نام ہے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار (بنیان مرصوص) بن کر وطن کا دفاع کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بُنیان مرصوص جی ایچ کیو راولپنڈی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ن گارڈ آف آنر یادگار شہدا