روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی جرات نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا؛ عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا ہے کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا، دشمن یہ طاقت اور جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے کیونکہ اسے شکست فاش ہوئی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا، کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے دہشتگردی کرائی جائے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے بچوں پر حملہ کرکے جنگ کے اصول بھی پامال کردیے، جنگ کی طرح بھارت کو دہشتگردی میں بھی شکست دیں گے۔
سکول بس پر خودکش حملہ، ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان
پیپلزپارٹی رکن اسمبلی شازیہ مری نے اسکول بس پر حملہ افسوس ناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے جنگ کی طرح دہشتگردی کے خلاف بھی یک زبان ہونا ہے، اگرکوئی دہشتگردی کے خلاف خاموشی اختیار کرے گا تو وہ دشمن کےمقاصد پورا کرے گا۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر ٹریفک حادثے میں ہلاک
لیور پول فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر 28 سالہ ڈیاگو جوتا اسپین کے شہر زمورا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت فٹبالر اپنے بھائی کے ساتھ کار میں موجود تھے جس دوران ان کی گاڑی سڑک سے اتر گئی حادثے میں اسٹار فٹبالر سمیت ان کے بھائی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔ْ
ڈیاگو جوتا 2020 میں Wolves کو خیرباد کہہ دینے کے بعد 41 ملین پاؤنڈ معاوضے کے ساتھ لیور پول میں شامل ہوئے تھے، ان 5 سالوں میں پرتگالی ونگر نے کلب کیلئے 100 سے زائد میچز کھیلے۔
ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال ٹیم میں شامل تھے۔
مزید برآں ڈیاگو نے لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
Post Views: 2