خضدار اسکول بس حملہ: سینیٹر روبینہ خالد کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انسانیت دشمن اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ حملے میں پانچ معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد نہ صرف انسانیت بلکہ امن کے بھی دشمن ہیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، بلکہ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو آئینی دائرہ کار میں سخت ترین سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بہادر قوم اور ریاستی ادارے اپنے معصوم بچوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آخر میں سینیٹر روبینہ خالد نے شہید بچوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر روبینہ خالد
پڑھیں:
لاہور میں دیوار پھلانگ کر راہ گیر بچوں اور خاتون پر شیر کا حملہ، فوٹیج سامنے آگئی
لاہور: جوہر ٹاؤن کے علاقے شاہ دی کھوئی میں قائم فارم ہاؤس کا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہ گیر خاتون و بچے پر حملہ کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق شیر کا جنگلہ کھلا رہا گیا تھا جس کے باعث وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا، جس کے بعد اُس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر دو بچوں پر حملہ کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی جس کے بعد وائلڈ لائف حکام نے شیر کو قابو کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کو معمولی زخم آئے ہیں۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق مالک نے بغیر اجازت اور لائسنس کے شیر رکھا ہوا تھا اور واقعے کے بعد سے وہ فرار ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق اچانک شیر ڈیرے سے باہر آگیا، جس کو وہ لیکر موقع پر فرار ہوگیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی اسپیشل ٹیمیں شیر کی برآمدگی اور اس کے مالک کی گرفتاری کے لیے شاہ دی کھوئی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔