اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔کسی خاکی، کسی نوری، کسی ناری نے بانی پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات یا ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے راہنماؤں کے مقدمات تو سپریم کورٹ سے شروع ہوتے اور وہیں ختم ہوجاتے تھے، نہ اپیل ہوتی تھی نہ کوئی دلیل سنی جاتی تھی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہمارے خلاف بنائے جانے والے مقدمات کی نوعیت انتقامی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ہم نے کسی کو منشیات یا کرایہ داری جیسے جھوٹے مقدمات میں پکڑا ہے، نہ ہتھکڑیاں ڈالی ہیں، نہ جیلوں میں ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری مشق جاری ہے، تمام ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، کسی شخص کے جیل میں ہونے سے کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں آتا۔ ہم نے نام نہاد سیاسی عدم استحکام کے باوجود اپنی معیشت کو بھی سنبھالا ہے اور اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فتح بھی حاصل کی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کسی ایک شخص کو عدالتی عمل کے بغیر  رہا کر دیا جاتا ہے تو ہمیں باقی 90 ہزار قیدیوں کا بھی سوچنا ہوگا۔ پی ٹی ائی کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود چیف آف ارمی سٹاف کا قد بہت بلند ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ صدر ٹرمپ، آئی ایم ایف یا کوئی اور ادارہ ان کی مدد کے لیے تیار نہیں۔10 مئی کے بعد سے ملک کا سیاسی اور عالمی منظر نامہ بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا آئینی طریقہ کار پہلی بار عمران خان کی حکومت کو نکالنے کے لیے استعمال کیا گیا، جس ایوان نے عمران خان پر اعتماد کیا تھا اسی ایوان نے ان پر عدم اعتماد کیا اور ان کی حکومت چلی گئی۔ اگر پی ٹی آئی عددی تعداد پوری کر لیتی ہے تو ہم خندہ پیشانی سے اس کا مقابلہ کریں گے۔ ہم آئین اور قانون کی پاسداری کریں گے اور کوئی بھی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ ہمارے پاس کوئی قاسم سوری نہیں، ہم قومی اسمبلی بھی نہیں توڑیں گے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد کا خواب، پی ٹی آئی کے بہت سے خوابوں کی مانند ایک اور خواب ہے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، قومی سلامتی سمیت تمام حوالوں سے پاکستان مستحکم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

میرپور، آزاد کشمیر:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔

طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  •  آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
  • عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
  • کانگریس اور مسلم لیگ کو ایک جیسا مان کر کمیونسٹوں نے غلطی کی تھی، پروفیسر عرفان حبیب
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا