بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
—فائل فوٹوز
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کی بات کی اور کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، ان کا کہنا ہے کہ مودی نے شکست کھائی ہے، اب وہ کوئی اور شرارت کر سکتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، معیشت کے حوالے سے بانیٔ نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہانہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم قومی یکجہتی کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں، احتجاجی تحریک ہمارا حق ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی بات ابھی نہیں ہوئی۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن ہم بات کرتے رہیں گے، یہ ہمارا حق ہے، البتہ 6 مئی کو جیل میں بریفنگ سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی بات نہیں کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی ا ئی نے نے کہا ہے کہ کہ بانی
پڑھیں:
ایم کیو ایم نے وفاقی وزرا کے سامنے تحفظات رکھ دیئے، ملاقات کی اندرونی کہانی جانئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم اور وفاقی وزراکے درمیان گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیو ایم نے کیپٹو پاورپلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویزپرتحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنماوں نے وفاقی وزرا سے فیصلوں پر اعتمادمیں نہ لینے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے،کیپٹو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔
وفاقی وزرا نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹ سے متعلق فیصلہ 2021 کی کابینہ میں ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تو زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، آپ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس کا معاملہ صوبوں کو دے کر جان چھڑائی، صوبے کبھی بھی جاگیر داروں اور وڈیروں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے، امید ہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے گا، امید ہے زرعی آمدنی پر ٹیکس بڑھایا اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، کراچی کے مسائل الگ ہیں ، تاجروں کے تحفظات ہیں، ایم کیوایم کوکراچی کے تاجروں اور عوام کو جواب دینا ہے۔
ذرائع نے متحدہ رہنماو¿ں کے حوالے سے کہا کہ اچھی بات ہے وفاقی حکومت بجٹ سے قبل مشاورت کررہی ہے، بجٹ میں کراچی حیدرآباد پیکیج کی رقم میں اضافہ کیا جائے، سرکلر ریلوے،کے فور اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بجٹ میں وفاقی حکومت خصوصی توجہ دے۔
بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے عرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا
مزید :