نامعلوم افراد کا پولیس اہل کار پر لاتوں گھونسوں سے تشدد؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کراچی:
لائنز ایریا میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق اہل کار پر تشدد کرنے والے متعدد افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ ویڈیو میں سادہ لباس پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مشتعل افراد نے پولیس اہل کار کو لاتیں اور گھونسے مارے، دھکم پیل میں کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔ اس کے بعد پولیس اہلکار کو زمین پر لٹا کر بھی مارتے رہے۔ واقعے کے دوران اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کی۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکار پر تشدد ذاتی تنازع کی بنا پر پیش آیا۔ پولیس اہلکارکا نام محمد شہزاد ہے، جو بلوچ کالونی تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس اہلکار شہزاد نے علاقے کے معزز افراد کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ بلوچ کالونی تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نے بریگیڈ تھانے کے معاملات میں غیر ضروری طور پر مداخلت کی ۔
پولیس اہلکار شہزاد کو کچھ عرصہ قبل شاہین فورس سے ہٹا کر بلوچ کالونی تھانے میں تعینات کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پولیس اہل
پڑھیں:
جیکب آباد ،مسافروین حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کیخلاف درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں مسافر وین کے حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج حادثے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے ،تاحال پولیس ڈرائیور کو گرفتار نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں گورشانی موڑ کے قریب ٹھل سے جیکب آباد آنے والی مسافر وین فہد کوچ نمبر R0132کے الٹنے سے دو مسافروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کا مقدمہ غفلت برتنے والے نامعلوم ڈرائیور پر سرکاری مدعیت میں اے ایس آئی ارباب علی کی فریاد پر داخل کیا گیا ہے پولیس ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ وین پر جو نمبر پلیٹ لگی ہے اسکا ایکسائیز کے پاس رکارڈ تک موجود نہیں ایکسائز آفیس جیکب آباد کی موٹر وہیکل برانچ کے انچارج نے بتایا کہ وین پر لگا نمبر لاڑکانہ کا ہے جو 8سے 9سال تک محکمہ ایکسائیزکی ٹیکس نادہندہ ہے ۔