18 سال سے کم عمری میں شادی پر پابندی کا بل قرآن و سنت کے منافی ہے، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
جمیعت علما اسلام نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن اور سنت کے منافی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے منظور ہونے والے کم عمری سے متعلق بل پر جمیعت علما اسلام نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے بدھ کے روز اٹھارہ سال سے کم عمر شادی سے متعلق بل پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی کا بل قرآن وسنت کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کے دفاع کی طرح اسلام کے دفاع کو ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کے مسئلہ پر بھرپور احتجاج کریں گے۔ پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ لگتا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام صرف خلاف اسلام قوانین بنانا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکمران آئے روز خلاف اسلام قوانین بنا کر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
ویب ڈیسک: سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔
ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Ansa Awais Content Writer