رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت گوشت کی سپلائی پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔
تھانہ سنبھل کی حدود میں کی گئی کارروائی کے دوران 400 کلو گرام ناقص اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رات 1 بجے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور 10 من سے زائد ناقص گوشت سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
ناقص و بدبودار گوشت کی فراہمی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ناقص گوشت کو رات کے اندھیرے میں مختلف ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ گوشت شوارما اور دیگر گوشت کی مصنوعات میں استعمال ہونا تھا۔
شادی کے نام پر لوٹ مار! سات ماہ میں 25 شوہر بدلنے والی ’دلہن‘ گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام آباد گوشت کی
پڑھیں:
ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔
پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔
پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا بھی جائزہ شامل تھا۔
پی اے اے ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کے منیجرز کو (پی اے اے) قیادت کی جانب سے تعریفی خطوط بھی جاری کیے گئے۔
Tagsپاکستان