پی ٹی آئی کا 23 تا 25 مئی ”عمران خان رہائی مارچ“ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارا احتجاجی مارچ مکمل طور پر پر امن ہوگا، اگر مارچ کو روکا گیا یا ہمارے لوگوں پر حکومتی مشینری کا استعمال ہوا ہم وہیں دھرنا دے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ’’عمران خان رہائی مارچ‘‘ کا اعلان کردیا۔ احتجاجی مارچ 23 تا 25 مئی کو کراچی تا سکھر نکالا جائے گا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مئی کو بعد نماز جمعہ سہراب گوٹھ سے مارچ کے شرکا روانہ ہوں گے۔ احتجاجی مارچ حیدرآباد، نوابشاہ سے ہوتا ہوا 25 مئی کو سکھر پہنچے گا۔ سکھر میں مارچ کے اختتام پر مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن، سابق ایم پی اے و کنوینر عمران خان رہائی تحریک سعید آفریدی، ڈپٹی کنوینئر نثار شر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاجی مارچ مکمل طور پر پر امن ہوگا، اگر مارچ کو روکا گیا یا ہمارے لوگوں پر حکومتی مشینری کا استعمال ہوا ہم وہیں دھرنا دے دیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ کی چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر کیخلاف انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت
—فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر کے خلاف حکام کو قانون کے مطابق انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
اینٹی کرپشن کی انکوائری کے خلاف چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سکھر رفیق احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ و دیگر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سکھر کو دو سال کےلیے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، کیا ہمیشہ کےلیے بورڈ سے چپکے رہنا چاہتے ہیں؟
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف کرپشن کرنے کےلیے بیٹھے ہیں، قوم کےلیے کیا خدمت کر رہے ہیں، ہمیں نہیں پتہ۔
انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا حال کر دیا ہے، تعلیم کا بیڑا غرق کردیا، ہمیں پتہ ہے کیسے ایجنٹ آتے ہیں اور بچوں کو کہتے ہیں کہ کون سا گریڈ چاہیے، پیسوں پر بچوں کو گریڈ دیے جاتے ہیں، سب پتہ ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف غیرقانونی انکوائری کی گئی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کیس چلانا چاہتے ہیں تو ہم پہلے کمشنر کو انکوائری کی ہدایت کریں گے، درخواست گزار کی جائیداد کتنی تھی، اب کتنی ہے یہ سب کی انکوائری ہوگی، درخواست گزار دو سال کےلیے تعینات ہوا، 2 سال مکمل ہوگئے، بورڈ کی جان چھوڑ دیں۔
یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے وکیل نے کہا کہ قائم مقام صوبائی حکومت نے نئی بھرتیوں کا حکم دیا تھا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سکھر کی مدت ملازمت تو دو سال قبل ہی ختم ہو گئی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے انکوائری کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی۔