گرمی بڑھتے ہی لیموں کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ،قیمت جانئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرمی کا توڑ سمجھا جانے والا لیموں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا، فی کلو قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوگیا۔
ملتان کی تپتی دھوپ پارہ ہائی ہوگیا، گرمی سے بچنے کیلئے شہری سکنجبین لمکا اور دیگر مشروبات میں لیموں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تاہم مانگ بڑھنے پر لیموں کی قیمت میں خود ساختہ اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی فروشوں نے لیموں کی قیمت میں خود ساختہ 300 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا، مارکیٹ میں ایک ہفتہ پہلے 500 روپے میں فروخت ہونیوالا لیموں اب 800 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دکانداروں نے سرکاری ریٹ بھی نظر انداز کردیا ہے۔ کہتے ہیں کہ منڈی کے اندر لیموں کا ریٹ 800 ہے اب ہم یہاں پر آکر کیا بیچیں گے، سرکاری لسٹ میں ریٹ 535 روپے دیا ہے اس لئے ہم لے کر ہی نہیں آرہے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لیموں کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیموں کی
پڑھیں:
دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
18 جولائی کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد صرف ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 15 اور ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دو ہفتے کے دوران پاکستان میں پٹرول 20 روپے اور ڈیزل 55 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ 18 جولائی کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد صرف ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 15 اور ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔