Daily Mumtaz:
2025-07-04@17:13:18 GMT

ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسےفی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسےفی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسےفی کلو تھی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چینی کی اوسط قیمت ملک میں چینی کی پیسے فی کلو

پڑھیں:

کیا (KIA) نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا

معروف کار ساز کمپنیKIA نے یکم جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی کئی ماڈلز کی قیمتوں میں 95 ہزار سے لے کر 7 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ معاشی دباؤ، روپے کی قدر میں مسلسل کمی، فیڈرل بجٹ میں NEVلیوی کے نفاذ اور بین الاقوامی فریٹ لاگت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

KIA کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے بڑھتے اخراجات کو طویل عرصے تک خود برداشت کیا، تاہم اب مزید بوجھ اٹھانا ممکن نہ رہا، لہٰذا قیمتیں ایڈجسٹ کرنا ناگزیر ہو گیا۔

نئی قیمتیں (یکم جولائی 2025 سے مؤثر)

یکم جولائی 2025 سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق KIA Picanto AT کی قیمت 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 39 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ Stonic EX کی قیمت 95 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 47 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر 48 لاکھ 62 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کب لانچ کرے گا؟

Stonic EX+کی قیمت میں 4 لاکھ 99 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح Sportage Alpha کی قیمت 40 لاکھ روپے اضافے کے بعد 88 لاکھ 99 ہزار روپے اور Sportage FWD کی قیمت 50 لاکھ روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 4 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔


Sportage HEVکی قیمت میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 15 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں، Sorento 3.5L V6 اور اس کے EMI ورژن دونوں کی قیمتوں میں 4، 4 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب بالترتیب 1 کروڑ 38 لاکھ 99 ہزار اور 1 کروڑ 43 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

Sorento HEV FWD اور اس کے EMI ورژن کی قیمتوں میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو اب بالترتیب 1 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار اور 1 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔ Sorento HEV AWD اور اس کے EMI ورژن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ، یعنی 7 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ گاڑیاں اب بالترتیب 1 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار اور 1 کروڑ 71 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟

KIA Carnival کی قیمت بھی 7 لاکھ روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 82 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ تاہم KIA EV5 Air، EV5 Earth اور EV9 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور بالترتیب 1 کروڑ 85 لاکھ، 2 کروڑ 35 لاکھ اور 4 کروڑ 32 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔

شرائط و ضوابط

نافذالعمل تاریخ:
تمام وہ گاڑیاں جن کی انوائسنگ یکم جولائی 2025 یا بعد میں ہوگی، نئی قیمتوں کے مطابق چارج کی جائیں گی۔

اضافی چارجز:

اگر حکومت کی جانب سے کوئی نیا ٹیکس، لیوی یا روپے کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے، تو اس کا بوجھ خریدار پر منتقل کیا جائے گا۔

ایکس فیکٹری قیمتیں:

قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس شامل نہیں ہے۔

کمپنی کا مؤقف

KIAنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے اور ان کے اعتماد کو سراہتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی اور ملکی اقتصادی حالات کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

kia معروف کار ساز کمپنی نئی قیمتیں

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش، چینی کی برآمد پر بھی کڑی تنقید
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
  • کِیا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
  • چارجز میں اضافہ،اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر35 روپے فی ٹرانزیکشن کٹوتی ہوگی
  • بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 14 پیسے کمی، لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم
  • کیا (KIA) نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ!