چین جدید ڈرون کیریئر کی آزمائش کیلئے تیار!
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
چین آئندہ چند دنوں میں اپنے نئے ڈرون کیریئر کی آزمائش کرنے جا رہا ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کا یہ نیا ڈرون کیریئر بیک وقت 100 چھوٹے ڈرونز فضا میں بھیج سکے گا۔
’Jiu Tian‘ (جیو ٹیان: نائن ہیونز) نامی اَن مینڈ ڈرون مدرشپ کو پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس میں شامل کیا جائے گا اور اس کا مقصد فضائی لڑائیوں کی رسائی کو بڑھانے کے لیے بنیاد ڈالنا ہوگا۔
مکمل طور پر فعالیت کے بعد جیو ٹیان ڈرونز کے جُھنڈ کو فضا میں چھوڑ سکے گا، جو ایک ساتھ کام کر کے دشمن کے فضائی دفاعی نظام پر قابو پالیں گے۔
چینی ایئر فورس کی جانب سے اس ڈرون مدرشپ کو بیڑے کا حصہ بنانے سے قبل متعدد آزمائشوں سے گزارا جائے گا۔
بلندی پر پرواز کرنے والا جیو ٹیان چھ ٹن تک اسلحہ اور چھوٹے ڈرونز لے کر اڑ سکتا ہے اور اس کی حد 7000 کلو میٹر تک ہے۔
جہاں جدید جنگوں میں ان مینڈ ایریئل وہیکلز (یو اے وی) انتہائی اہم کے حامل ہوتے جا رہے ہیں وہیں جیو ٹیان چین کی تیزی سے بڑھتی ایڈوانس ڈرون ٹیکنالوجی میں تازہ ترین اضافہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیو ٹیان
پڑھیں:
ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) ناٹو کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد بغیر پائلٹ کے طیاروں کا مقابلہ کرنے کے ایسے طریقوں پر غور کر رہا ہے جو انہیں لڑاکا طیاروں سے مار گرانے کے بجائے زیادہ مؤثر اور کم خرچ ہوں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو بغیر پائلٹ کے 19 روسی طیاروں نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ ناٹو کے رکن ممالک کے لڑاکا طیاروں نے ان میں سے کچھ ڈرون طیاروں کو روک لیا تھا۔ ناٹو کے عہدیدار نے بتایا کہ ڈرونز کو تباہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ نہیں کہ ایک نہایت مہنگا میزائل کسی نہایت مہنگے طیارے سے داغا جائے۔ عہدیدار نے کہا کہ رکن ممالک ہیلی کاپٹروں سے کم اونچائی کی نگرانی، آواز کے ذریعے پتا لگانے کے نظام اور زمین پر قائم موبائل فائر ٹیموں کے استعمال جیسے طریقوں پر غور کریں گے جو یوکرین نے استعمال کیے ہیں۔ ناٹو نے اعلان کیا کہ جرمنی اور فرانس سمیت 8ممالک، روس کے قریب مشرقی یورپ کے رکن ممالک کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے طیارے اور دیگر ذرائع استعمال کریں گے۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان لگاتار ایک دوسرے کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں پر حملے ہو رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی شب روسی ڈرون حملے نے یوکرین کے مرکزی علاقے کیرووہراد میں بجلی کی فراہمی کو جزوی طور پر منقطع کر دیا اور ریلوے آپریشنز میں خلل ڈالا۔ اینڈری ریکووچ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ علاقائی مرکز اور اولیکساندریو سے منسلک 44 دیہات میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر منقطع ہے۔