مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز

بیت المقدس(سب نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں کے وفد پر فائرنگ کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق جنین شہر میں یورپی وفد پر اسرائیلی فائرنگ سے کسی زخمی کی اطلاع نہیں ہے۔
جنین کیمپ کے اندر سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ شروع ہوتے ہی وفد کے ارکان نے بھاگ کر جان بچائی، سفارتی وفد میں کئی یورپی ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے نمائندے بھی شامل تھے۔ یورپی سفارتی وفد جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے آیا تھا اور صحافیوں کے ہمراہ جنین کا دورہ کر رہا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے سفارت کاروں پر فائرنگ کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے دوران سفارت کار اسرائیلی فوج کے ساتھ پہلے سے طے شدہ راستے سے ہٹ رہے تھے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ سفارتی وفد ایک ایسے علاقے میں داخل ہوا جہاں اسے داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا ہیڈکوارٹرز میں جدید ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے دو اور 3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ،تحقیقات کر رہے ہیں ، انڈس واٹر کمشنر توہین عدالت کیس، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6 ماہ قید کا حکم، ملازمت کیلئے نااہل قرار بھارت کا ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ وفد پر

پڑھیں:

فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں: خواجہ آصف

—فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔

متعلقہ مضامین

  • سوئٹزرلینڈ نے ایران میں سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
  • فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں: خواجہ آصف
  • جنوب مغربی جاپان میں 5.4شدت کا ایک او ر زلزلہ
  • پاکستان کی عالمی پذیرائی میں اضافہ، سفارتی کامیابیوں کا تسلسل
  • غزہ، خوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر ایک بار پھر صیہونی فوج کی فائرنگ، 42 شہید
  • خانکندی میں سفارت، دوستی اور چہل قدمی: شہباز شریف، اردوان اور علیوف کی خوشگوار ملاقات
  • غزہ میں خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ، 27 مئی سے 613 شہادتیں
  • غزہ :یورپی یونین کا امدادی مراکز کی صورتحال پر اظہارِ برہمی، اسرائیلی فاؤنڈیشن سے لاتعلقی
  • خوراک کیلیے قطار لگائے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛ شہادتیں 613 ہوگئیں
  • آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایران سے خارج