Jang News:
2025-05-21@22:54:58 GMT

پاکپتن: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

پاکپتن: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل

— فائل فوٹو

پاکپتن میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق چک کرتارپور ہٹیاں کا رہائشی نوجوان اللّٰہ یار موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کے بعد راستے میں اسے روکا اور فائرنگ کر دی۔ 

گولیاں لگنے سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

گوجرانوالہ: 2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ ورکاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے اٹھارہ اور بیس سالہ دو بہنوں کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول اللّٰہ یارکے کزن مختار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو شہری زخمی

کراچی کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر شاہ لطیف میں ملیر پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام مطابق زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 27 سالہ عمیر ولد بشیر احمد کے نام سے کرلی گئی۔

ترجمان ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعی ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ملزمان موٹر سائیکل سوار شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ تاہم، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایسٹ محمود آباد بلاک 2 ستارہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 55 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق رحیم کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان 55 سالہ ریاض سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔ فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو شہری زخمی
  • محبت کی شادی پر رنج، افغان جوڑے کو پشاور میں قتل کردیا گیا 
  • ( اورنگی اور کورنگی میں واقعات ) ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • اسلام آباد میں سنسنی خیز پولیس مقابلہ، اغواء شدہ افراد ڈیرے سے بازیاب، 8 ملزمان گرفتار
  • پشاور، 2 خاندانوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران نوجوان کو قتل کردیا گیا
  • گوجرانوالہ: 2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • پشاور؛ 2 خاندانوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
  • پشاور: گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل