بٹ کوائن تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز سے تجاوز کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
تاریخی طور پر پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے جمعرات کی صبح 110,099 ڈالرز سے تجاوز کرتے ہوئے نئی سطح کو پہنچ گیا ہے، واضح رہے کہ فلیگ شپ کرنسی نے اپریل کے اوائل میں 75,000 ڈالرز کی سطح تک کمی کے بعد سے 30,000 ڈالرز سے زائد قدر حاصل کی ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب، بی ٹی سی تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 110,100 ڈالرز تک پہنچ گیا۔ صبح 7 بج کر 50 منٹ پر، اس میں 3 فیصد اضافہ ہوا جو پھر 109,881 ڈالرز پر مستحکم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ
سرمایہ کاروں نے خطرات تجدید کی تھی کیونکہ مختلف معیشتوں نے بہت زیادہ پیسہ کمانے کے لیے کرپٹو اسپیس میں داخل ہونے کے لیے اپنی پسندیدگی اور اعتماد کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان ڈیجیٹل اسیٹس اتھارٹی کے قیام کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے اور پاکستان کی 25 بلین ڈالرز کی مالیت کی ورچوئل اثاثہ جاتی معیشت کی نمو کو تیز کرنے کے اعلان کے بعد کئی ہزار نئے پاکستانی سرمایہ کار چھوٹے سے درمیانے درجے کی ڈیجیٹل کرنسیوں میں بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ اس اسپیس میں داخل ہوئے۔
مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی ہر ادائیگی پر ایک سوئمنگ پول جتنا پانی صرف ہوتا ہے
بہت سے مبصرین رواں سال کے اختتام تک بٹ کوائن کی تقریباً 2 لاکھ ڈالرز تک کی چھلانگ کا تخمینہ لگا رہے ہیں، آج ایتھریم کی قیمت 2.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اثاثہ جاتی معیشت بٹ کوائن ڈیجیٹل اثاثوں ڈیجیٹل کرنسیوں سرمایہ کار فلیگ شپ کرنسی کرپٹو اسپیس ورچوئلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اثاثہ جاتی معیشت بٹ کوائن ڈیجیٹل اثاثوں ڈیجیٹل کرنسیوں سرمایہ کار فلیگ شپ کرنسی کرپٹو اسپیس ورچوئل بٹ کوائن کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کا بینچ مارک 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 19 ہزار 463 پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 900 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 4