سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال؛ اسٹاک مارکیٹ میں 717 پوائنٹس کی تیزی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔
بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج مسلسل دوسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا رجحان بحالی کی جانب ہے اور ملکی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں پوائنٹس کی کاروں کا کا رجحان
پڑھیں:
گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگی، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔