قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف سیونگز اسکیمز پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
تفصیلات کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.
اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد ، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔
لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی
حکام کا کہنا ہے کہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 414 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ایک لاکھ 56 ہزار کی حد بحال
آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 337 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1