سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال؛ اسٹاک مارکیٹ میں 717 پوائنٹس کی تیزی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال؛ اسٹاک مارکیٹ میں 717 پوائنٹس کی تیزی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔
بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج مسلسل دوسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا رجحان بحالی کی جانب ہے اور ملکی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی مسجد جلانے کی کوشش عالمی دباؤ کام آگیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادہ بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، کشن کنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں کا مارکیٹ میں پوائنٹس کی
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز،سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں. رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کے نجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی.(جاری ہے)
قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے گذشتہ روز آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور دیا تھا، مذاکرات کے دوران بریفنگ میں بتایا تھا کہ رائٹ سائزنگ کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا. حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری رواں سال مکمل ہونے کی امید ہے، قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکر دیں بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیئے ہیں یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن کی فلائٹس پر پابندی کا خاتمہ شامل ہیں.