چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خضدار بم دھماکے پر ترجمان چینی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلوچستان میں سکول بس پر حملے کا نوٹس لیا ہےہم متاثرین کے لیے گہرے افسوس کا اظہار کرتےہیں،جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے۔چینی ترجمان نےکہا کہ بیجنگ ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔