Nawaiwaqt:
2025-05-22@09:08:07 GMT

بچوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا اور بزدلی: حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

بچوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا اور بزدلی: حافظ نعیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے خضدار بلوچستان میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بچوں کو نشانہ بنایا اور یہ بزدلی اور ظلم کی انتہا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اسے یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات، حکومت سکول بس حملے میں ملوث مجرموں اور ان کے پشت پناہوں کو منظرعام پر لائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل بامعنی مذاکرات کریں، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار بلوچستان میں آرمی پبلک سکول کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےاس کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں کی بس پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور شرمناک ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے سفاک درندوں کا کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دہشت گردی کی اس کارروائی کے منصوبہ سازوں اور مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قبول نہیں( حافظ نعیم الرحمان)
  • خضدار میں بھارتی حمایتی دہشتگردوں نے بچوں کی بس کو نشانہ بنا ڈالا، بم دھماکہ میں 3 ننھے پھول، 2 جوان شہید، 53 زخمی
  • یونیسیف کی خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں، امیر جماعت اسلامی
  • خضدار میں معصوم بچوں کی زندگیوں کو نشانہ بنانا ظالمانہ فعل ہے، محمود مولوی
  • خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے: میر سرفراز بگٹی
  • معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، امیر مقام
  • سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت
  • اب موقع حکومت مقبوضہ کشمیر کی طرف پیش قدمی کا اعلان کرے: حافظ نعیم