دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی یا رہتی ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
								 وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو 
 
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کر دی ہے، دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی ہے یا رہتی ہے۔
سیالکوٹ میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستانی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھات کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں؟ ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی دیے ہیں، اسی بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ اس بات کا ثبوت ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے مغربی فرنٹ پر شروع کیے گئے اقدام کو پوری قوت سے کچلا جائے گا، جس طرح بھارت بے عزت ہوا وہ پاکستان کو اسی طرح انگیج رکھنا چاہتا ہے، اس طرح کے رد عمل آتے رہیں گے ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص بھارتی گجرات سے اٹھا، اس نے لوگوں کو زندہ جلا دیا، اس کے بعد اس شخص نے دہشت گردی ایکسپورٹ کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفاع خواجہ آصف
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب متحد ہیں، وزیر دفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-10
 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ کسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتی کہ ویزا پروسیسنگ بھی معطل ہے اور جب تک مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔