افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قبول نہیں( حافظ نعیم الرحمان)
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بامعنی مذاکرات کیے جائیں، خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
ملک میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے، امن کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے دونوں حکومتوں پر زور دیا ہے کہ بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا اور یہ بزدلی اور ظلم کی انتہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اسے یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات سے ہر پاکستانی مضطرب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے، امن کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ملوث ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اسکول بس حملے میں ملوث مجرموں اور ان کے پشت پناہوں کو منظرعام پر لائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل بامعنی مذاکرات کریں، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیاں دور کی جائیں اور انہیں ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی نے کہا کہ
پڑھیں:
خضدارواقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا، ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،نائب وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنےبیان میں کہا بھارت پراکسی سے باز نہیں آرہا،خضدار کے واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے،ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کےدوران کہا 23 اپریل سے 10 مئی تک 60 ممالک کےساتھ رابطےمیں رہا،ہمسایہ ملک کا بیانیہ بننےنہیں دیا،بھارت کا جھوٹ دنیا کو دکھایا،ہمسایہ ملک نےایف 16 طیارے گرانےکا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، دعوت نامے جاری
چین میں اجلاس کےدوران دہشت گردی پربھی بات کی،فیصلہ ہوا تینوں ملک ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش کریں گے،چین کےساتھ سی پیک ٹو پربھی تبادلہ خیال ہوا،جس پرچین کی طرف سے مثبت جواب ملا،چین نے پاکستان کا ساتھ ہرصورتحال میں دینے کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نےکہاافغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے،پڑوسی ملک کے ساتھ معاملات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ،2017-18ء میں پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، ہمارے اندرونی معاملات کی وجہ سے دہشت گردی واپس آگئی۔
مزید :