تحقیقاتی ایجنسی "ای ڈی" تمام حدیں پار کر رہی ہے، سپریم کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست پہلے ہی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر چکی ہے۔ انکے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ای ڈی غیر ضروری طور پر کیوں تحقیقات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ملک کے وفاقی ڈھانچے کی پوری طرح خلاف ورزی کر رہا ہے، مرکزی ایجنسی تمام حدیں پار کر رہی ہے۔ عدالت نے تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن (TASMAC) کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات اور چھاپوں پر بھی روک لگا دی۔ یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بنچ کے سامنے آیا۔ تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کی نمائندگی کرنے والے سینیئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ یہ ایک کارپوریشن ہے جو شراب کی دکانیں دے رہی ہے۔ معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو دکانیں دی گئی ہیں ان میں سے کچھ نقدی لے رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے خود 2014ء-2021ء کے درمیان 41 ایف آئی آر درج کیں۔ کپل سبل نے کہا کہ ای ڈی 2025ء میں آتا ہے اور کارپوریشن ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارتا ہے، اس دوران تمام فونز لے کر کلون کئے جاتے ہیں۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے ای ڈی کے وکیل سے پوچھا کہ یہ کارپوریشن کے خلاف کیسے جرم ہے، ای ڈی افراد کے خلاف شکایت درج کر سکتا ہے اور کارپوریشن کے خلاف فوجداری مقدمہ کیوں، ای ڈی تمام حدیں پار کر رہی ہے۔ بنچ نے تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کی طرف سے دائر عرضی پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا اور ای ڈی کو اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔ نیز کیس کی سماعت تعطیلات کے بعد مقرر کی گئی۔ کپل سبل نے دلیل دی کہ تمام ہارڈ ڈرائیوز قبضے میں لی گئی ہیں۔ بنچ نے کہا کہ اس دوران مزید کارروائی روک دی جائے گی۔ سینیئر وکیل مکل روہتگی، تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کی طرف سے پیش ہوئے۔ انہوں نے دلیل دی کہ ای ڈی نے تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن حکام کے فون کی کلون کاپیاں لے لی ہیں اور یہ ان کی رازداری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ریاست پہلے ہی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر چکی ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ سی جے آئی نے کہا کہ ای ڈی غیر ضروری طور پر کیوں تحقیقات کرے، بنیادی جرم کہاں ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ ہزاروں کروڑ کی دھوکہ دہی کی گئی ہے اور نقد رقم جمع کی گئی ہے۔ راجو نے عدالت سے یہ تمام معلومات حلف نامہ میں شامل کرنے اور سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی اجازت مانگی۔ بنچ نے کہا کہ ای ڈی اسے حلف نامہ پر رکھ سکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ چیف جسٹس کہ ای ڈی کے خلاف رہی ہے
پڑھیں:
ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں چار ہائی کورٹس کے لیے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار کو سندھ ہائی کورٹ، اور جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے یکم جولائی کو ان تقرریوں کی منظوری دی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کل بروز منگل کو ہوگی اور بطور چیف جسٹس ان کی مدت کا آغاز حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔