قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد حکومت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے نتیجے میں قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد حکومت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے نتیجے میں قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ قومی بچت نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف بچت اسکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.
اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی ہے جب کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔ قومی بچت حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسکیموں پر منافع کی شرح میں بیسز پوائنٹس کمی کے بعد قومی بچت ایک فیصد
پڑھیں:
کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC ورکس ڈویژن) اور صادق حسین (اسسٹنٹ SAC ورکس ڈویژن) شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیم و ورکس ڈویژن کے 5 افسران کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کے خلاف 17 اکتوبر 2025ء کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC ورکس ڈویژن) اور صادق حسین (اسسٹنٹ SAC ورکس ڈویژن) شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کو تین ماہ کے لیے یا مزید احکامات تک معطل رکھا جائے گا۔ معاملہ تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔