کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے اکیلا چھوڑ دیں، علیزے شاہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجری کروانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ علیزے شاہ کو ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی پر کاسمیٹک سرجری سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اداکاراؤں نے بھی ان کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کی ہے تاہم اس پر علیزے شاہ نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خدا کے لیے! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے اکیلا چھوڑ دو، میں نے ابھی کچھ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میں مختلف نظر آتی ہوں۔علیزے نے کہا کہ جب میں نے ڈرامہ 'عہد وفا' کیا تو میں اس وقت صرف 17 سال کی تھی، سیٹ پر موجود سب ہی جانتے ہیں کہ یہ میری والدہ نے میری طرف سے معاہدہ کیا تھا کیونکہ میرے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ 6 سال کے بعد بھی ایک شخص سے ایک جیسا نظر آنے کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں؟ میری اس وقت عمر 23 سال ہے تو میں 17 سال کی کیسے لگ سکتی ہوں؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کاسمیٹک سرجری علیزے شاہ
پڑھیں:
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
کلیم اختر:نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی ہفتہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو قومی شناختی رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔
لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو قومی شناخت کی اہمیت اور نادرا کی نئی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی
ڈی جی نادرا فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، قومی فرض اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی پیدائش پر فوری طور پر یونین کونسل میں اندراج اور ب فارم کا حصول یقینی بنایا جائے، جبکہ 18 سال کی عمر پر قومی شناختی کارڈ بنوانا اور معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرانا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن ہر خاندان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ آگاہی ہفتے کے دوران نادرا مراکز اور موبائل وینز پر شہریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچر سیشنز اور آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد
نادرا حکام کے مطابق شہریوں کو سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم اور نئی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔