بنوں اور خیبر میں پولیس چوکیوں پر حملے ناکام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور خیبر پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے چوکس رہتے ہوئے فرض شناسی اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے رات گئے ضلع بنوں کی چوکی فتح خیل اور ضلع خیبر کی تکیہ پوسٹ باڑہ پر حملے کیے گئے، تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دونوں حملے ناکام بنا دیے گئے۔ بنوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس جوان زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور خیبر پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے چوکس رہتے ہوئے فرض شناسی اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید نے دونوں اضلاع کے پولیس جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس کی
پڑھیں:
پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث ڈاکو اپنی واردات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے لیے تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر دو ساتھی پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے، پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی، جس کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری طرف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے، اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی تو پتا چلا کہ گھر کے ملازم ہی چوری کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکے، ملزمان کا علم ہونے پر 36 گھنٹے کے اندر ہی چوروں کو لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی اور دوران انٹیرو گیشن اعتراف جرم بھی کر لیا، ملزمان سے 01 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلیے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا، ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔