لاہور:

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر پنجاب بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں قائم 230 مویشی منڈیوں پر مجموعی طور پر 4000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لیے 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق بیوپاریوں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی جائے، اور غیر قانونی منڈیوں و سیل پوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں کو نوسربازوں، جیب تراشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے بچانے کے لیے مربوط پٹرولنگ پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور دیگر سکیورٹی فورسز پر مشتمل 284 پٹرولنگ ٹیمیں صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کے اطراف موثر گشت کریں گی۔

مزید پڑھیں: لاہور مویشی منڈی میں جعلی کرنسی استعمال کرنے والا ملزم گرفتار

شیخوپورہ ریجن میں 26 منڈیاں قائم کی گئی ہیں اور 200 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں، گوجرانوالہ ریجن میں 41 منڈیوں پر سیکیورٹی کیلیے 600 اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

راولپنڈی ریجن میں قائم کی جانے والی 15 مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کیلیے 250 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، سرگودھا ریجن کی 24 منڈیوں کے لیے 200 اہلکار اور فیصل آباد کی 19 منڈیوں کے لیے 600 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

ملتان کی 26 مویشی منڈیوں کے لیے 400 سے زائد اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ ساہیوال کی 11 منڈیوں کی سیکیورٹی کیلیے 200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

عیدالاضحیٰ  کی مناسبت سے بہاولپور میں قائم 35 مویشی منڈیوں کی حفاظت کیلیے 300 سے زائد اہلکار اور ڈی جی خان میں 22 مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے لیے 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے تمام ریجنل پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے زائد اہلکار اہلکار تعینات منڈیوں کے کے لیے

پڑھیں:

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار

اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔

میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ شکاگو سے مشتبہ شوٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی اہلکاروں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص نے میوزیم کے باہر ہینڈگن سے حملہ کیا، تاہم اس کے فوری بعد تقریب کی سیکیورٹی نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگز کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور نے دوران حراست ’آزاد فلسطین’ کا نعرہ لگایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیش ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات ہونگی، وزارت داخلہ
  • عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘
  • ملک کے مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیوں کے مقامات کا اعلان کر دیا گیا
  • واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار
  • واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک
  • عید قرباں سے قبل مویشی منڈیوں سے متعلق اہم فیصلہ
  • مریم نوازکا پنجاب میں بیک وقت 80 سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
  • لاہور: عید قرباں سے قبل 6 مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ
  • نامعلوم افراد کا پولیس اہل کار پر لاتوں گھونسوں سے تشدد؛ ویڈیو سامنے آ گئی